ورلڈکپ 2019: پاکستان نے 57 رنز پر افغانستان کی 3 وکٹیں گرادیں

لیڈز: ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے
(میڈیا92نیوز آن لائن)
لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان اوپنرز نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پانچویں اوور کے دوران اپنے پہلے ہی اوور میں 27 کے مجموعے پر کپتان گلبدین نائب کو پویلین بھیج دیا اور اگلی ہی گیند آنے والے حشمت اللہ بھی بغیر کوئی رن بنائے عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

57 کے مجموعے پر اوپنر رحمت شاہ عماد وسیم کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر افغان کپتان گلبدین نائب کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آج کے میچ میں بڑا اسکور کریں۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، پوری کوشش کریں گے آج بھی اچھی پرفارمنس دیں۔

افغانستان کے خلاف پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، کپتان سرفراز احمد سمیت فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 7 میچوں میں سے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کیا ہے جب کہ ایک میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔

افغانستان ایونٹ کے 7 میچز میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان آخری یعنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔ شاہین آج کا میچ بھی جیتنے کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کا میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔

دوسری جانب لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی۔ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …