قومی ٹیم کیلئے ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کا موقع آگیا

لیڈز(میڈیا92نیوز آن لائن)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 36 ویں میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ہیڈنگلے میں یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ورلڈکپ2019 کے سیمی فائنل مرحلے کے لئے پوائنٹس ٹیبل پر موجود ابتدائی 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی ،افغانستان کے خلاف پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کپتان سرفراز احمد سمیت فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ شامل ہیں،عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں.

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 7 میچوں میں سے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کیا ہے جبکہ ایک میچ بارش سے متاثر ہوگیا،افغانستان ایونٹ کے 7 میچز میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …