پاکستان کیخلاف افغانستان کی دوسری وکٹ 27 رنز پر گرگئی

(میڈیا92نیوز آن لائن)
لیڈز: ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیڈز میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افغانستان کے ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر پویلین بھیج دیا اور اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔

دوسری جانب وہاب ریاض فٹنس مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے اہم میچ کے سبب وہاب ریاض کو آرام نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا تاہم ہماری بولنگ لائن اچھی ہے اور ہم افغانستان کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے جب کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

افغانستان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے کہا کہ اچھا ٹوٹل بناکر پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گےاور پاکستان کو ہرانے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …