کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

برمنگھم (میڈیا92نیوز آن لائن) کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں آج اپنا انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان کو آج کا میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا تاہم ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائی گی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ آسمان پر بادل ہیں لہذا شروع والے اوورز مشکل ہوں گے جب کہ جانتے ہیں پاکستانی ٹیم بہت مشکل ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے لیکن ٹاس ہار گئے، ہمارے لیے ہر میچ انتہائی اہم ہے، اچھا پرفارم کریں گے۔

بارش کے باعث میچ کا ٹاس 2:30 کے بجائے تاخیر سے 3 بجے ہوا تاہم میچ پورے 50،50 اوورز کا ہوگا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں ابھی تک مستقل مزاجی نظر نہیں آئی ہے، پاکستان نے 6 میچز میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچارکیا، تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، چوتھے میں آسٹریلیا اور پانچویں میں بھارت نے شکست دی تاہم چھٹے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان کین ولیمسن کی قیادت میں ایونٹ میں 6 میں سے 5 میچز جیت کر ناقابل شکست رہی ہے جب کہ ایک میچ بھارت سے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …