پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ کل ہوگا

لندن (میڈیا92نیوز آن لائن لاہور)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ کل ہوگا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی راہ میں دوسری رکاوٹ ہٹانے کے لئے پاکستان کل نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کھیلے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا جو کہ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست اور پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں جنوبی افریقا کو 49 رنز سے ہرایا تھا۔جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد پاکستان ورلڈ کپ میں مزید 2 میچز کھیلے گا ۔جن میں اس کا مقابلہ افغانستان اور بنگلادیش سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …