ورلڈکپ میں آج روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

لندن (میڈیا92نیوز آن لائن لاہور)

کرکٹ ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایونٹ میں اپنے بقایات تمام 3 میچز جیتنا ہوں گے جو کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی موجود ہیں تاہم اگر مگر پھر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …