ورلڈکپ 2019: بنگلا دیش کا افغانستان کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف

ساؤتھمپٹن: انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 263 کا ہدف دے دیا۔

ہیمشائر باؤل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ روکا گیا اور اسے کچھ دیر تاخیر کے بعد شروع کیا گیا۔

فوٹو: آئی سی سی

بنگلا دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بنگال اوپنرز ٹیم کو بہت اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 23 پر گر گئی، اوپنر لٹن داس 16 رنز بنا کر مجیب کا شکار بنے۔

جس کے بعد سینئر بلے باز تمیم اقبال اور شکیب الحسن کے درمیان 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور 83 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال 36 رنز بنا کر محمد نبی کا شکار ہو گئے۔

83 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال 36 رنز بنا کر محمد نبی کا شکار ہو گئے۔: فوٹو آئی سی سی

شکیب الحسن نے ایک بار پھر بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن حالیہ ورلڈ کپ میں 476 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بن چکے ہیں۔

بنگلا دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے بھی ذمے درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

محمود اللہ نے 27 اور مصدق حسین نے 35 رنز بنا کر مقررہ 50 اوورز میں اپنی ٹیم کا اسکور 262 رنز تک پہنچایا۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نمایاں بولر رہے اور انہوں نے 39 رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا:ٖفو ٹو :آئی سی سی

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نمایاں بولر رہے اور انہوں نے 39 رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس کے علاوہ گلبدین نائب نے 2 جب کہ دولت زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …