پاکستان کا میچ دیکھنے کیلئے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سٹیڈیم پہنچ گئے

لندن (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

لندن کے کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دلچسپ میچ جاری ہے جسے دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گراؤنڈ پہنچ گئے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کرکٹ کے شوقین ہیں اور خود بھی کھلاڑی رہے ہیں چند ماہ قبل وہ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے گئے تھے۔

آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔

پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے آج وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان، پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

سابق کرکٹرز ظہیر عباس مشتاق محمد،آصف اقبال کے علاوہ سابق ہوم سیکریٹری سندھ وسیم احمد بھی لارڈز میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کررہے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے ورلڈ کپ میچ میں لارڈر کا گراؤنڈ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا منظر پیش کر رہا ہے جو پاکستانی کرکٹ مداحوں سے بھرا ہوا ہے۔

پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا ہے اور یوں پاکستانی اوپنرز کی کارکردگی نے شائقین کرکٹ کا لہو گرما دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …