جنوبی افریقا کیخلاف شعیب ملک کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لارڈز (میڈیا92نیوز آن لائن لاہور)

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لارڈز میں ورلڈ کپ کا اہم میچ آج کھیلیں گی، سابق کپتان شعیب ملک کو یقینی طور پر جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

گرین شرٹس اور پروٹیز کے درمیان کھیلنے جانے والے میچ کے لیے پاکستانی شائقین بہت پرجوش ہیں، قومی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے 2 تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سابق کپتان شعیب ملک کو یقینی طور پر لارڈز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ڈراپ کردیا جائے گا اور ان کی جگہ حارث سہیل لیں گےجو آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 2 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

قومی ٹیم میں دوسری ممکنہ تبدیلی آؤٹ آف فارم فاسٹ بولر حسن علی کی ہوسکتی ہے ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی لیں گے، حسن علی ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں تاحال ناکام رہے ہیں۔

ایونٹ میں آگے جانے کے لیے پاکستانی ٹیم کی کشتی جس بھنور میں پھنسی ہوئی ہے اسے دیکھ کر سرفراز احمد کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے، ہمالیہ سر کرنے کے لئے پاکستانی ٹیم کو آج اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرنا ہوگا۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایمپوسیبل مشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ اتوار کی شام کو ہوم آف کرکٹ لارڈز میں ہوجائے گا، شکست کی صورت میں پاکستانی ٹیم کا سفر تقریبا ختم ہوجائے گا۔

دوسری جانب کرکٹ حلقوں میں مبصرین کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک کا انٹر نیشنل کیئریئر بھی اب ختم نظر آرہا ہے اور 38سال کی عمر میں ان کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شمولیت بھی ناممکن ہی دکھائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …