سرفراز سے بدتمیزی، نوجوان کیخلاف کارروائی کیلئے قومی ٹیم کی شکایت

لندن (میڈیا92نیوز آن لائن لاہور)
لندن میں ایک شخص کے غیراخلاقی طریقے سے کپتان سرفراز احمد پر تنقید اور ان کے موٹاپے کو نشانہ بنانا ٹوئٹر پر موضوع بحث بن گیا،سرفراز سے بدتمیزی کرنے والے نوجوان کیخلاف کارروائی کیلئے قومی ٹیم نے آئی سی سی سے شکایت کردی،ادھر پاکستان کے علاوہ بھارتی کرکٹ شائقین اور شوبز ستاروں نے بھی نوجوان کےاس اقدام کی شدید مذمت کی،دوسری جانب ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی جانے والی وڈیو دیکھنے کے بعد مذکورہ شخص پر کڑی تنقید اور لعن طعن کی گئی جس پر اس نے سرفراز احمد اور شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی۔ واضح رہے کہ شیئر کی گئی

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز اپنے بیٹے عبداللہ کو اٹھائے ہوئےہیں کہ ایک شخص نے بھائی، بھائی کہہ کر انہیں متوجہ کیا اور حرام جانور کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آپ اس جیسے موٹے کیوں ہو گئے ہیں؟ سرفراز کی جانب سے نظر انداز کرنے کے باوجود اس نے پیچھے سے آوازیں کسیں کہ بڑا نام کمایا ہے پاکستان کے لیے، ڈائٹ کیا کرو۔پاکستان کے علاوہ بھارتی کرکٹ شائقین اور شوبز ستاروں نے اس اقدام کی شدید مذمت کی کیونکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سرفراز احمد کو برا بھلا کہنے والے نوجوان کی آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کردی ہے تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری

باہر جانے سے منع کردیا اور کرکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ اگر باہر جائیں تو ٹیم انتظامیہ اور سیکورٹی افسر کو بتا کر باہر جائیں۔سرفراز احمد سے بدتمیزی کرنے والے نوجوان نے سرفراز احمد سے اپنے رویے پر معافی مانگ لی ہے۔ٹیسٹ کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کے ساتھ پیش آنے والا شرمناک واقعہ میرے لئےتباہ کن ہے۔کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید کی جا سکتی ہے پبلک میں کپتان کو بیٹے کی موجودگی میں برا بھلا کہنا اور بے عزتی کرنا قابل قبول نہیں ،درخواست ہے کہ ہمارے خاندان کی عزت کریں۔ادھرپی سی بی کا کہنا ہے کہ باہر نکلنا

ضروری ہے تو سیکورٹی اہلکاروں کو بتائیں یا ان کو ساتھ لے کرنکلیں ، واقعات کسی پلان کے مطابق ہو رہے ہیں ، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان کو اس وقت حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ،ٹیم پاکستان ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئی،کھلاڑیوں کی حفاظت پی سی بی کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائے گی، لندن کے واقعات ناقابل برداشت اور افسوسناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …