سرفراز احمد کو ہراساں کرنے والے نوجوان نے معافی مانگ لی

لندن (میڈیا92نیوزآن لائن لاہور)

ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کی کارکردگی سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین ناراض ہیں۔

لندن میں ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا مذاق اڑانے اورانہیں ہراساں کرنے والے نوجوان نے ان سے معافی مانگ لی ہے۔

ویسٹ فیلڈ شاپنگ مال میں کپتان سرفرازاحمد پرشہری نے جملے کسے، ان کا مذاق اڑایا اور ہراساں کیا ۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔

اب اسی نوجوان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے سرفراز احمد سے معافی مانگ رہا ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ میں نے جو کہا اور کیا وہ بالکل جائز نہیں تھا، میں اس کی معافی مانگتا ہوں۔جانتا ہوں اس حرکت پر لوگ بہت غصے میں ہیں۔

شہری نے کہا کہ میں نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم نہ جانے وہ ویڈیو کیسے سوشل میڈیا پر چلی اور وائرل ہوگئی۔

نوجوان نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اورسرفرازسے مل کر بھی معافی مانگ چکا ہوں۔

معافی مانگنے والے نے مزید کہا کہ بدتمیزی کرتے وقت وہ نہیں جانتے تھے کہ کپتان سرفرازاحمد حافظ قرآن بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …