ورلڈکپ 2019: سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ

لیڈز (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں سری لنکا کی میزبان انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنالیے۔

لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابتدائی دو بلے باز محض 3 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

کرونارتنے ایک اور کشال پریرا دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر فرننڈس اور کشال مینڈس نے محتاط انداز اپنایا اور 59 رنز کی شراکت قائم کی۔

فرننڈو 39 گیندوں پر2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 49 رنز پر کرس ووکس کی گیند پر عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ، جوفرا آرچر اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے پانچ میچوں سے چار میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک میچ میں ناکامی کا سامنا کیا۔

سری لنکا کو پانچ میچوں میں سے ایک میں فتح نصیب ہوئی دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دو میچز بارش سے متاثر ہوئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سری لنکن ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …