ثانیہ مرزا کی بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے پر شدید تنقید

مانچسٹر (میڈیا92نیوز آن لائن)

قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو پر تنقید کیے جانے کے بعد ثانیہ مرزا نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوٹل پر موجودگی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس پر کرکٹ شائقین اور بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ شعیب ملک اہم میچ سے ایک رات قبل میچ کی فکر کرنے کے بجائے باہر موجیں کررہے تھے۔

ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پر بیان میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بلا اجازت بنائی گئی اور اس میں ہماری نجی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کی گئی جب کہ اس موقع پر ہمارا بچہ بھی ساتھ تھا۔

شعیب ملک کی اہلیہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہار جانے کہ بعد بھی کھانا کھانے کی اجازت ہوتی ہے۔

انہوں نے ویڈیو بنانے والے کو آئندہ بہتر مواد تلاش کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

دوسری جانب برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بچوں کو شیشہ کیفے لے جانا جرم ہے جس پر والدین کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ شیشہ کلب عوامی جگہ ہے اور عوامی جگہ پر کسی کی بھی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک،وہاب ریاض، امام الحق اور دیگر پاکستانی کھلاڑیون کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …