امید نہیں چھوڑ سکتے،عماد وسیم

مانچسٹر (میڈیا92نیوز آن لائن)

امید نہیں چھوڑ سکتے،عمادوسیم بھارت سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمدکے ساتھ آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی امید ہے کہ پاکستان ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اب بھی موقع ہے کہ ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنالے۔

مانچسٹر میں بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ امید نہیں چھوڑ سکتے، جنوبی افریقا کیخلاف اگر تحرک مل گیا اور اگلے 4 میچز اچھے مارجن سے جیتے تو پاکستان سیمی فائنل تک جا سکتا ہے۔

عماد وسیم نے مزید کہا کہ دوسری ٹیموں کا نتیجہ تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں نہیں اگر اچھی کارکردگی دکھا کر بڑے مارجن سے میچز جیتے تو سیمی فائنل تک جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …