پاک بھارت میچ منسوخی سے کس کا مالی نقصان ہوگا؟

مانچسٹر (میڈیا92نیوز آن لائن)

پاک بھارت میچ منسوخی سے کس کا مالی نقصان ہوگا؟ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا بھی اگر بارش کی نذر ہو گیا تو اس سے مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں اور اسپانسرز کو بھاری مالی نقصان سہنا پڑے گا۔

ورلڈ کپ کے چار میچز بارش کی نذر ہونے کے بعد پاک بھارت میچ کے بھی بارش سے متاثر ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں، جبکہ شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ میچ سے جڑے دیگر لوگ بھی میچ کے ممکن ہوجانے کے لیے پر امید ہیں۔

اس سے قبل بارش کی نذر ہونے والے میچز میں نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، سری لنکا بمقابلہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقا شامل ہیں۔

کاروباری نقطۂ نظر سے دیکھا جائے توپاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی منسوخی کے بعد بڑے بڑے غیر ملکی اسپانسرز کے پیسے ڈوبنے کے خدشات پیدا ہوسکتے ہیں۔

پاک بھارت میچ منسوخی سے کس کا مالی نقصان ہوگا؟
روایتی حریف پاک بھارت مقابلہ دنیا بھر میں ایونٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تصور کیا جا رہا ہے جس میں چالیس بڑی اشتہاری کمپنیوں کا بھاری مال لگا ہوا ہے، ان کمپنیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کا یہ نادرموقع ہے۔

ورلڈ کپ میچز نشر کرنے والے سرکاری نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس کی ہی بات کریں تو دوسرے میچز کے مقابلے میں کل مانچسٹر کےاولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والا پاک بھارت کا اہم ترین ٹاکرا چینل کو بے پناہ مالی فوائد سے ہمکنار کرے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی محکمۂ موسمیات نے 16 جون کو مانچسٹر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، اگر اس میچ پر بارش کا پانی پھر گیا تو سارے کاروبار پر بھی پانی پھر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …