پاکستانی و بھارتی مداح میچ سے پہلے ہی پرجوش

مانچسٹر (میڈیا92نیوز آن لائن)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، لیکن اس پہلے ہی دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف پاکستانی مداح چاچا کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بہت بڑا مقابلہ ہوگا، انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی، ایسا لگ رہا ہے کہ اس مرتبہ تاریخ بدلے گی۔

اُن کا کہنا ہے کہ 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم دباؤ میں ہوگی، پاکستان کے پاس موقع ہے کہ اتوار کو میچ جیت کر حساب کتاب برابر کردے۔

بھارتی مداح سدھیر کا کہنا تھا کہ اگر بارش نہ ہوئی تو یہ میچ بھارتی ٹیم جیتے گی، لیکن اُس دن جو بہتر کھیلے گا وہی جیتے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …