پاک بھارت ہالی وولٹیج میچ : ایک ٹکٹ تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت ہونے لگا

25 ہزار کی گنجائش والے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم کے لیے پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹس خریدنے کی درخواستیں موصول ہوئیں، مانگ اب اتنی بڑھ چکی ہے کہ ایک ٹکٹ ڈھائی ہزار پاؤنڈ یعنی تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت ہورہا ہے، برطانوی میڈیا

مانچسٹر(میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کے میچ کا ایک ٹکٹ تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت ہونے لگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 25 ہزار کی گنجائش والے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم کے لیے پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹس خریدنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

ان ٹکٹوں کی مانگ اب اتنی بڑھ چکی ہے کہ ایک ٹکٹ ڈھائی ہزار پاؤنڈ یعنی تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت ہورہا ہے۔

پاک بھارت تناؤ کی وجہ سے دونوں ممالک اب کم ہی کرکٹ کے میدان پر ا?منے سامنے ا?تے ہیں۔اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئی تھیں اور یہ گرین شرٹس نے اس میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔اس میچ کو 50 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا تھا اور اسے نہ صرف کرکٹ بلکہ تمام کھیلوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلوں میں شامل کیا گیا۔میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …