ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پہلی فتح کی آس لگالی

(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
کارڈف / اوول: جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں پہلی فتح کی آس لگالی تاہم پروٹیز آج افغانستان کیخلاف میدان سنبھالیں گے۔

2015 کی سیمی فائنلسٹ جنوبی افریقہ ٹیم کیلیے حالیہ ایڈیشن اب تک مایوس کن رہا ہے جہاں انھیں ابتدائی تین مقابلوں میں انگلینڈ، بنگلہ دیش اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا جبکہ ویسٹ انڈیز سے چوتھے میچ میں بارش کے سبب ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

میچ کے ابتدائی حصے میں کچھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے لیکن بعد ازاں موسم صاف رہنے کی پیشگوئی ہے، ابر آلود موسم میں بولرز کو وکٹ سے مدد ملنے کی توقع ہے۔
پروٹیز کو ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے افغانستان کیخلاف فتح سے کچھ کم درکار نہیں ہوگا، دوسری جانب افغان ٹیم میں تین لگاتار ناکامیوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پرسب سے آخری نمبر پر ہے، افغان لیگ اسپنر راشد خان بھی ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ادھر اوول میں ہفتے کو سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، کینگروز نے پاکستان کو شکست دیکر حوصلے توانا کررکھے ہیں، سری لنکن ٹیم بارش کے سبب دو میچز گنواچکی ہے جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی اور ایک میں فتح ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …