پہلی بار 5 وکٹیں لینے پر خوش لیکن مزہ اس وقت آتا جب ٹیم جیت جاتی، عامر

ٹاؤنٹن (میڈیا92نیوز آن لائن)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹ لینے پر خوش ہوں لیکن مزہ اس وقت آتا جب ٹیم جیت جاتی۔

عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی 15 اوورز میں نیا گیند اس طرح نہیں کیا جس طرح کرانا چاہیے تھا اس لیے کنڈیشنز سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا، اگر ایسا ہوجاتا تو کم اسکور پر آسٹریلیا کو آؤٹ کرلیا جاتا۔

ورلڈکپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے اوور کے بعد اندازہ ہوگیا کہ کیسے بولنگ کرانی ہے، ٹاؤنٹن کی وکٹ پر سوئنگ کا نہیں، سیم کا کام تھا اس لیے انہوں نے ایریا پر بولنگ کی جس کی وجہ سے انہیں فائدہ ہوا۔

محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اب ہر میچ جیتنا ہے اور ایسا کرنا ٹیم کیلئے ناممکن نہیں، اگر ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے تو کامیابی ضرور ملے گی کیوں کہ دوسری ٹیموں پر بھی ورلڈ کپ کا پریشر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …