ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹاؤنٹن (میڈیا92نیوز آن لائن)

انگلینڈ میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کنڈیشنڈ کو دیکھتے ہوئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیم پاکستان کے ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کو زیر کرنے کے بعد حوصلے بلند ہیں، بیٹسمین فارم میں ہیں بولرز بھی ردھم حاصل کرچکے ہیں۔

کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اگر دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ میں یہ اب تک 9 بار آمنے سامنے آئی ہیں اور آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے، گرین شرٹس نے 4 میں فتح حاصل کی جبکہ کینگروز نے 5 میں کامیابی سمیٹی۔

آسٹریلیا کے خلاف جارح مزاجی سے کھیلیں گے: سرفراز احمد

گزشتہ روز کی بارش کے بعد ٹاؤنٹن میں موسم خشک اور سرد ہے جب کہ شہر میں ہوائیں چل رہی ہیں اور درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مطلع فی الحال ابر آلود ہے تاہم میچ میں اوور کاسٹ کنڈیشن رہے گی۔

منگل کو ہونے والی بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو گراؤنڈ میں پریکٹس کا موقع نہ مل سکا، گرین شرٹس کے 6 کھلاڑیوں نے ان ڈور ہال میں پریکٹس کی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ہلکی پھلکی ٹریننگ کی۔

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا

کینگروز بھی بھارت سے شکست کے بعد میچ میں پوری تیاری سے اتریں گے، اگر دونوں ٹیموں کو فائنل فور میں جگہ بنانی ہے تو آج کا میچ ضرور جیتنا ہوگا۔

آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس ان فٹ ہو کر پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں، اسٹوئنس اتوار کو بھارت کیخلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو آسٹریلوی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …