ورلڈکپ 2019: آج کون کس سے ٹکرائے گا؟

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) ورلڈکپ2019 میں مجوعی طور پر برے آغاز کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم آج سری لنکا سے میچ کھیلے گی جسے پوائنٹس ٹیبل پراپنے حریف کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2:30 منٹ پر دونوں ٹیمیں برسٹل کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔

بنگال ٹائیگرز نے اس ٹورنامنٹ میں اب تین میچ کھیلے ہیں اور ایک مقابلہ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم اب تک ایک میچ ہی جیت سکی ہے جس میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 330 رنز کا تعقب کرتے ہوئے 21 اسکور سے میچ ہار گئی تھی۔

ورلڈکپ2019 میں آغاز کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم فتح کا سلسلہ آگے بڑھانے میں ناکام رہی اور اسے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی۔

سری لنکا کی کارکردگی آج کی حریف ٹیم سے بہتر ہے۔ اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں فتح اور کامیابی کا تناسب برابر رہا جب کہ پاکستان کے ساتھ کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہونے سے ایک پوائنٹس ملا ہے۔

سری لنکا کو اپنے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست ہوئی تھی لیکن بعد میں ہونے والے مقابلوں میں اس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پرسری لنکن ٹائیگرز 6ویں نمبرز پر ہیں اور اس نے 3 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

ورلڈ کپ 2019 کا پوائنٹ ٹیبل

ورلڈکپ 2019 کے دوران اب تک ہونے والے مقابلوں میں نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے جب کہ انگلینڈ، بھارت اور آسٹرلیا چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور پاکستان تین تین پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر براجمان ہیں۔ بنگلہ دیش تین، ساؤتھ افریقہ ایک اور افغانستان صفر پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیوں نے تین تین میچز کھیل لیے ہیں جب کہ بھارت نے دو اور ساؤتھ افریقہ نے چار مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …