لندن (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کی چند مشکوک تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد ان پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں گزشتہ روز لندن کے اوول گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں اور بھارت نے دفاعی چیمپئن کو 36 رنز سے شکست دی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز کی جانب سے میچ کے دوران ہی کئی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن سے یہ تاثر ملتا رہا کہ شاید ایڈم زمپا مشکوک چیز کے ذریعے گیند سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔
ایڈم زمپا کی بعض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں آسٹریلوی اسپنر کے ہاتھ میں سفید رنگ کی مشکوک چیز دیکھی جاسکتی ہے۔
ایک ویڈیو سے اس طرح کا تاثر ملتا ہے جیسے ایڈم زمپا مشکوک چیز کو ٹراؤزر کی ایک جیب سے دوسری جیب میں منتقل کر رہے ہیں۔
This is something fishy…..what zampa did with the ballll#iccworldcup2019 #bcci??? pic.twitter.com/FILy5OyAze
— Sumit (@Sumit22218181) June 9, 2019
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس طرح کی تصاویر یا ویڈیوز نہیں دیکھیں اس لیے اس پر کچھ تبصرہ نہیں کرسکتے۔
ایرون فنچ نے مزید کہا کہ ایڈم زمپا ہر میچ میں اپنے ساتھ ‘ہینڈ وارمر’ رکھتے ہیں اور میرے خیال میں ان کی جیب میں ہیڈ وارمر ہی تھا۔
Hey @ICC instead of just troubling players on putting the logo on keeper gloves, can you clarify what is this ? Are the aussies back to Old Trick ? #adamzampa #Tamperingtheball ?? pic.twitter.com/JHQ8tHv3bL
— Kishan Kumar Prajapati (@orientalsabers) June 9, 2019
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا دونوں ٹیموں کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس کا کوئی نوٹس لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں ایک سال پابندی کی سزا مکمل کرنے کے بعد حال ہی میں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔