ورلڈکپ،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت نے36رنز سے ہرادیا

لندن (میڈیا92نیوز آن لائن)
کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 36رنز سےہرادیا، یہ بھارت کی دوسری فتح جب کہ کینگروز کی پہلی شکست ہے۔ بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے353 رنز کا ہدف دیا تاہم کینگروز 50 اوورز میں 316 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔ شیکھر دھون کوشاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔انہوں نے117رنز اسکور کیے، کوہلی نے 82، روہت شرما نے 53 اور ہردیک پانڈیا نے 48 رنز اسکور کیے۔ کینگروز کی فیلڈنگ مایوس کن رہی اور بیٹنگ کے دوران روہت شرما کو دو مواقع ملے۔ کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ مارکوس اسٹوئینس نے 2، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور نیتھن کولٹر نائل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کینگروز آخری اوور میں 316رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ ایرون فنچ 36 ،ڈیوڈ وارنر 56 ، عثمان خواجہ 42، اسٹیون اسمتھ 69 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، وکٹ کیپر ایلیکس کیرے 55رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔بھارت کی جانب سے بھوویشنر کمار اور بھمرا نے تین تین جبکہ یزویندر چاہال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …