ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ,پاکستان کی بیٹنگ جاری !

ناٹنگھم (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا امتحان آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں ہو گا جہاں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جب کہ میچ سے قبل برطانیہ میں مقیم پاکستانی شائقین نے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر سڑکوں کا دورہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ دن بھر وکٹ کی صورتحال تبدیل ہوگی لیکن وہ آغاز میں ہی وکٹیں حاصل کرکے میچ پر گرفت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر وہ بھی بولنگ ہی کرتے ہیں اور کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بھی سازگار ہے اور پاکستان کی بیٹنگ لائن فارم میں ہے۔

گزشتہ روز ناٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ عامر مکمل فٹ ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے لیکن اگر ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا ہوا تو بیٹنگ آرڈر مختلف ہوسکتا ہے۔

پاکستان ٹیم:

فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عماد احمد، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …