عمران طاہر ورلڈ کپ میں پہلا اوور کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے

لندن( میڈیا92نیوز آن لائن)
جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے ورلڈ کپ میں پہلا اوور کرنے والے پہلے اسپنر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

عمران طاہر نے جمعرات کے روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے افتتاحی معرکے کا پہلا اوور کراکے نئی تاریخ رقم کی۔ عمران نے دوسری ہی گیند پر جونی بیئر اسٹو کو صفر پر آئوٹ بھی کیا۔ اس سے قبل 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو نے دوسرے ہی اوور میں گیند آف اسپنر دیپک پٹیل کو تھما کر حیران کردیا تھا۔ آسٹریلیا کیخلاف وہ میچ کیویز 37 رنز سے جیت گئے تھے۔

علاوہ ازیں انگلینڈ کیخلاف میچ میں عمران ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے جنوبی افریقی بولر بھی بن گئے، انھوں نے 2 وکٹیں لیکر پولاک (31) کو اس فہرست میں پیچھے چھوڑا،ان اگلا ہدف ایلن ڈونلڈ ہیں جنھوں نے میگا ایونٹس میں 38 شکار کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …