کرکٹ ورلڈ کپ 2019؛ پاکستان آج پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا

(میڈیا92نیوز آن لائن)
ناٹنگھم ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغاز آج ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم میں میچ سے کررہی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر2:30 بجے شروع ہوگا، پاکستان کا ورلڈ کپ میں پہلا ٹکراؤ ایک ایسی ٹیم سے ہونے جارہا ہے جس نے نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں 421 رنز بنائے تھے۔ دوسری جانب ورلڈ کپ کے واحد وارم میچ میں قومی ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ بنگلا دیش سے دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

میچ کیلیے اعلان شدہ12 رکنی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں چوتھی مرتبہ اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گا، اس سے قبل کھیلے گئے ایسے 3 میچز میں قومی ٹیم صرف ایک بار فتحیاب رہی جب کہ کیریبیئن سائیڈ کو 2 مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …