ورلڈ کپ کا آغاز، انگلینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ

انگلینڈ (میڈیا92نیوز آن لائن نیوز) ورلڈ کپ کا آغاز، انگلینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ‘ورلڈکپ’کا آغاز ہوگیا۔

اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن رائے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے برسٹو کو آؤٹ کردیا۔

فاف ڈپلوسی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ڈیل اسٹین کے بغیر آج انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے، اسٹین 80 فیصد تک فٹ ہیں اور امید ہے کہ وہ 100 فیصد تک ٹھیک ہو کر بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

انگلش کپتان مورگن نے کہا کہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم ہونا اعزاز کی بات ہے، ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم کرے گی۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد اوول گراؤنڈ میں موجود ہے اور دونوں ٹیمیں بھی گراؤنڈ پہنچ گئیں۔

ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں مدمقابل ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے 9، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور 14 جولائی کو فائنل مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

افغانستان کے لیے یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا جب کہ دیگر ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلادیش شامل ہیں۔

ورلڈ کپ سے ایک دن قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی ، جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی ، اور نامور شخصیات نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی ، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور اظہر علی نے پاکستان کی نمائندگی کی ، 60 سیکنڈز چیلنج کرکٹ میں بھی حصہ لیا ، جس میں انگلینڈ پہلے اور بھارت آخری نمبر پر رہا.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …