لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 افراد گرفتار

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور گارڈن ٹاؤن کے رہائشی علاقوں میں پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران نامکمل کوائف دکھانے پر 10 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک اور جدید اینڈرائیڈ آلات کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔آپریشن میں 190 گھر 797 افراد اور 340 سے زائد کرائے داروں کو چیک کیا گیا، نامکمل کوائف دکھانے پر 10 افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …