پاکستان کا انگلینڈ کے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ہے۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سرفراز احمد نے کہا کہ جلدی وکٹ لیکر انگلینڈ پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کےدورے کے دوران گرین شرٹس کو واحد ٹی20 میں شکست ہوچکی ہے جبکہ پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …