دس روز کی چھٹی کے بعد شعیب ملک آج ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے

سائوتھمپٹن(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے، البتہ ان کی شرکت کا انحصار فٹنس پر ہوگا۔دس روز کی چھٹی کے بعد شعیب ملک آج ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے اور انہوں نے سائوتھمپٹن میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔واضح رہے کہ شعیب ملک نے نجی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے 10روز کی چھٹی لی تھی۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 11 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …