برطانوی ٹیمیں 11 سال بعد چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں آمنے سامنے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) لیورپول کی بارسلونا کے خلاف معجزانہ فتح کے صرف 24 گھنٹے بعد یوئیفا چیمپیئنز لیگ (یو سی ایل) کے دوسرے سیمی فائنل میں اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز نتیجہ سامنے آیا جب پریمئیر لیگ کے کلب ٹوٹین ہم ہاٹ سپرز نے آئیایکس کے خلاف کم بیک کرتے ہوئے مجموعی طور پر تین، دو سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ٹوٹین ہم کے لوکاس مورا اپنی ٹیم کے مسیحا ثابت ہوئے جنھوں نے نہ صرف پہلے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو جیت کی کرن دکھائی اور اس کے بعد کھیل ختم ہونے سے محض چند سیکنڈ قبل تیسرا گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

اس سنسنی خیز جیت کے صلے میں ٹوٹین ہم کی ٹیم جون کی پہلی تاریخ کو ہسپانوی شہر میڈریڈ کے وانڈا میٹروپولیٹانو میدان میں ہم وطن ٹیم لیورپول کا سامنا کرے گی۔ یہ 11 سال میں دوسرا موقع ہوگا جب دو برطانوی ٹیمیں یو سی ایل کا فائنل کھیلیں گی۔اس سے قبل سنہ 2008 میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان ماسکو میں فائنل ہوا تھا جس میں یونائیٹڈ کی ٹیم نے جیت حاصل کی تھی۔ لیورپول کی ٹیم گذشتہ سال بھی فائنل تک پہنچی تھی جہاں انھیں رئیل میڈریڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …