میرپورخاص ڈسٹرکٹ جیل میں ایچ آئی وی پازیٹو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

میرپورخاص(میڈیا92نیوزآن لائن) میرپورخاص ڈسٹرکٹ جیل میں ایچ آئی وی پازیٹو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ تین قیدیوں کےسیمپلز تصدیق کے لئے کراچی روانہ کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تینوں قیدیوں کے ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق کراچی کی لیب سے تصدیق کا انتظار ہے۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ جیل میں 6 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا انکشاف ہوچکا ہے، اس طرح جیل میں ایسے مریضوں کی تعداد7 ہو گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء اللہ شاہ نے چند روز قبل میرپورخاص ضلع میں 270 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا انکشاف کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق میرپورخاص ضلع میں گزشتہ چار سال کے دوران 273 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے 84 مریض انتقال کرچکے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں ایچ آئی وی اسکریننگ کا کوئی نظام نہ ہونے کے باعث ایسے مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …