پاکستانی امپائرعلیم ڈار آج ایک اور بڑا اعزاز حاصل کریں گے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) آئی سی سی الیٹ پینل کے پاکستانی امپائرعلیم ڈار آج ون ڈے میچز کی ڈبل سینچری مکمل کرلیں گے۔علیم ڈارآئرلینڈ میں جاری ٹرائی سیریز میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کو سپر وائز کرکے یہ سنگ میل عبور کریں گے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے تیسرے امپائر ہوں گے۔

ان سے قبل جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔علیم ڈار نے 2000میں 32 سال کی عمر میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف گوجرانوالہ میں کھیلے گئے ون ڈے سے امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا ۔اُنہوں نے 2009 سے 2011تک مسلسل تین سال آئی سی سی کے بہتر ین امپائر کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …