کراچی: موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) کراچی کے علاقے قائد آباد میں پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق قائد آباد پل پر موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور موٹرسائیکل پر بیٹھا دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …