آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) کرکٹ آسٹریلیا نے اس سال پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی، سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹی 20 میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 29 نومبر سے ہونیوالا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …