شاہد آفریدی نے اپنی سوانح حیات ‘گیم چینجر’ میں ایک اور بڑا راز فاش کردیا

لاہور: (میڈیا92نیوزآن لائن) شاہد آفریدی نے اپنی سوانح حیات ‘گیم چینجر’ میں یونس خان کیخلاف 2009 میں ہونیوالی بغاوت کا راز بھی فاش کر دیا۔سابق آل راؤنڈر نے انکشاف کیا کہ ایک سینئر بیٹسمین نے یونس خان کیخلاف بغاوت کی اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران دیگر کھلاڑیوں کو بھی اکسایا جس کا ساتھ دینے والوں میں رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور سعید اجمل بھی شامل تھے۔شاہد آفریدی نے زندگی کا دردناک ترین واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بار کاروباری نقصان کی وجہ ہم نے اپنا گھر بیچنے کا بھی سوچ لیا تھا۔

ادھر شاہد آفریدی کی گیم چینجر آپ بیتی کتاب آج کھل جائے گی، لیجنڈری جاوید میانداد اور وقار یونس کی کوچنگ پر بوم بوم بیان داغنے، شعیب ملک کے چھکے چھڑانے اور فکسرز کو آل آؤٹ کر دینے کے علاوہ کیا ہے، سب سامنے آ جائے گا، تنازعات بھری اننگز نے کرکٹ دیوانوں کو بے قرار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …