ڈرون اب مریضوں کیلئے گردہ لے جانے کا کام بھی کرے گا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، جسے کامیاب آپریشن کے بعد مریض کو ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مریض کے لئےگردہ لے جانے والے ڈرون نے اسپتال پہنچنے کیلئے 2اعشاریہ 8 میل کا فاصلہ 10منٹ میں طے کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں کےلیے ڈرون کی مدد سے اعضا کی منتقلی کاطریقہ انتہائی تیز اور مفید ہے کیونکہ اس طرح مریض کاعلاج کم وقت اور کم پیسوں میں ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ ڈرون کے ذریعے انسانی اعضاء کی منتقلی کا دنیا میں یہ پہلا تجربہ ہے جو کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …