اپنی نجی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں، رابرٹ پٹنسن

لاس اینجلس(میڈیا92نیوز آن لائن )ہالی وڈ اداکار رابرٹ پٹنسن نے کہا ہے کہ انہیں اپنی نجی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں کیونکہ وہ محبت کی قدر و اہمیت کم نہیں کرنا چاہتے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق رابرٹ پٹینسن نے ایک انٹرویو کے دوران ماڈل و اداکارہ سوکی واٹر ہاﺅس کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کیا مجھے اس متعلق بات کرنی چاہیئے، اگر گلی میں کوئی اجنبی آپ سے اپنے تعلقات یا محبت کے متعلق پوچھے تو آپ کو یہ بہت ناگوار گزرے گا اس لئے مجھے اپنی نجی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں کیونکہ میں اپنی محبت کی قدر و اہمیت کم نہیں کرنا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگوں سے ہر وقت محبت پر بات کریں گے تو وہ محبت کی قدر و اہمیت کم کر دیتی ہے، اگر آپ ایک حد مقرر کر دیں تو بہتر ہوتا ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …