اداکارہ میرا علی ظفر کے حق میں بول پڑیں، میشا شفیع کو شہرت کی بھوکی قرار دے دیا

کراچی: (میڈیا92نیوزآن لائن) اداکارہ میرا گلوکارہ میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر کے معاملے میں کود پڑیں، علی ظفر کو پیارا اور معصوم انسان جبکہ میشا شفیع کو شہرت کی بھوکی قرار دے دیا۔ ججوں کو کیس نہ سننے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔گلوکارہ میشا شفیع کا گلوکارعلی ظفر پرجنسی ہراساں کرنے کا الزام ، اداکارہ میرا بھی معاملے میں کود پڑیں۔

علی ظفر کو پیارا اور معصوم انسان، میشا شفیع کو شہرت کی بھوکی قرار دے دیا۔اداکارہ میرا نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے میشا شفیع، ملالہ یوسفزئی بننے کی کوشش کر رہی ہیں وہ عالمی شہرت حاصل کرنے کے چکر میں ہیں۔ اداکارہ میرا نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ عدلیہ کو بھی مشورہ دے ڈالا۔ اداکارہ میرا نے اعلان کیا کہ وہ علی ظفر کو سپورٹ کرتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …