کوئٹہ ‘ تیز رفتار کار دکان میں جا گھسی ،4 جاں بحق ،ایک زخمی

حادثہ غیر معمولی رفتار کے باعث پیش آیا، لاشیں ورثاءکے حوالے، زخمی تشویش نا ک حالت میں کراچی روانہ
خضدار(میڈیا92نیوز آن لائن) کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی ،جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔بدھ کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار باغبانہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بند دکان میں جا گھسی،جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4افراد غلام حسن ،محمد حسن ،سردار گل اور مستری صادق جاں بحق جبکہ مصری خان شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورسز جائے واقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمی کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا ، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد پہنچانے کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …