شدید تنقید پر بنگلادیش ٹیم کی ورلڈکپ کیلئے منتخب کردہ جرسی تبدیل

بی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ ‘جرسی میں لال رنگ کے اضافہ کیلئے اپیل
ڈھاکہ(میڈیا92نیوز آن لائن)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کی بھرپور تنقید اور دباؤ کے بعد کرکٹ ولڈکپ کے لیے ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کردی ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈکپ 2019 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر ورلڈکپ میں پہنی جانے والی جرسی میں منظر عام پر آئی ،جس پر بنگلدیشی فینز نے شدید تنقید کی۔شرٹ تبدیلی کیلئے اٹھنے والی تحریک کے زور پکڑنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کی بھرپور تنقید اور دباؤ کے بعد کرکٹ ولڈکپ کے لیے ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کردی ،بنگلادیش کے قومی جھنڈے میں سبز رنگ کےساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں بھی سبز کےساتھ لال رنگ ہونا چاہیے تھا۔

عوام کے شدید دباؤ کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا اور اپیل کی کہ جرسی میں لال رنگ کا اضافہ کیا جائے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی نئی وردی میں لال رنگ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور ٹی شرٹ میں سینے پر لال رنگ کے درمیان بنگلادیش لکھا گیا ہے۔بنگلادیش میں کھیلوں کی مشہور ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے نمائندے محمد اسلام نے بنگال ٹائیگرز کی نئی جرسی کی تصویر شیئر کی جو بنگلادیشی شائقین کرکٹ کو بے حد پسند آرہی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ پہلے منتخب کردہ جرسی میں بھی کوئی خامی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …