آج جیز میوزک کا عالمی دن

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) موسیقی روح کی غذا ہے، میوزک کے ایسے ہی دیوانوں کے لئے دنیا بھر میں آج جیز میوزک وسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔انٹرنیشنل جیز ڈے کی مناسبت سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خصوصی محفلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں جیزموسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔جیزموسیقی کی عمر جانچنے کا تو کوئی پیمانہ نہیں البتہیہ میوزک کافی قدیم اور عرصہ دراز سے سنا جانیوالاہے جس کی مدد سے لوگ اپنے غموں اور خوشیوں کا اظہار کرتے تھے۔ورلڈجیز ڈے کودنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کو ثقافتی رشتے میں باندھنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کا ایک ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔آج کے دن نامور میوزیشنز اپنی پرفارمنسز پیش کرتے دکھائی دینگے جبکہ دنیا کے کئی ممالک سے جیز میوزیکل بینڈز مختلف شوز میں جلوہ گر ہونگے۔موسیقی کے دلدادہ افراد اور جیزمیوزک کے شوقین افرادجیز فنکاروں کی پرفارمنسیزکوبیحد پسند کرتے ہیں اور خوب سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …