شاداب خان کی ورلڈ کپ کیلئے دستیابی پر بدستور سوالیہ نشان برقرار

ہیپاٹائٹس سی کی ادویات استعمال کرکے صحتیابی کی صورت میں بھی مریض شدید کمزوری اور نقاہت کا شکار رہتا ہے
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر بدستور سوالیہ نشان موجود ہے۔اگرچہ وہ لندن میں علاج کے بعد پیر کے روز واطن واپس پہنچ جائیں گے تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی ورلڈ کپ کیلئے دستیابی کا فیصلہ ان کے ٹیسٹ کی رپورٹس دیکھ کر ہی کیا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق لندن میں ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے لیگ سپنر کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ان کے لیے ادویات تجویز کردی ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے انہیں مزید دو ہفتے تک مکمل آرام کرنا ہوگا۔ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا شاداب خان کے دو ہفتے بعد مزید ٹیسٹ کروائے جائیں گے جس سے ان کے مرض کی نوعیت کا اندازہ ہو سکے گا تاہم وائرس کی موجودگی ان کی عالمی کپ میں شرکت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے کیوں کہ گہرے اثرات کی حامل ادویات کے استعمال کے بعد صحت یابی کی صورت میں بھی مریض شدید کمزوری اور نقاہت کا شکار رہتا ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کے بعد شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی جس کے سبب انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے یاسر شاہ کو سکواڈ میں جگہ مل گئی تھی تاہم کینٹ کے خلاف ان کی پرفارمنس نے ٹیم مینجمنٹ کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …