دوسرا ٹور میچ: شاہین آج نارتھمپٹن شائر سے ٹکرائیں گے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) دورہ انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسرا ایک روزہ پریکٹس میچ آج نارتھمپٹن شائر کے خلاف کھیلے گی۔یاد رہے کہ پہلےیکٹس میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے کینٹ ٹیم کو 100 رنز کے بڑے مارجن سےشکست دی تھی، عماد وسیم نے برق رفتار 78 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

کینٹ کے خلاف پاکستان نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 358 رنزبنائےجبکہ کینٹ کی ٹیم 358 رنز کے ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 258 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستانی ٹیم تیسرا ٹور میچ یکم مئی کو لیسٹر میں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …