شاہین پہلے ٹور میچ کے لیے تیار

انگلینڈ(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم آج دورہ انگلینڈ میں پہلا ٹور میچ کینٹ کے خلاف کھیلے گی۔انگلینڈ کے خلاف اہم ترین سیریز اور مشن ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ آج سے اپنی مہم کا آغاز کینٹ کائونٹی کے خلاف پریکٹس میچ سے کرے گی،کینٹ میں کئی روز سے پریکٹس میں مصروف قومی کھلاڑی پہلے ایک روزہ پریکٹس میچ کے لئے تازہ دم ہیں۔

کینٹ کائونٹی کے خلاف میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیاری کا بھرپور موقع مل رہا ہے، پہلے ٹور میچ میں بہترین کمبی نیشن میدان میں اتاریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …