سرفراز احمد کی تلاوت قر آن پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قومی ٹیم کے کپتان کی ویڈیوکو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی
لندن(میڈیا92نیوز آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تلاوت قر آن پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی مذہب کی جانب رجحان کیلئے جانے جاتے ہیں اور کپتان سرفرازاحمد حافظ قرآن بھی ہیں جن کے مذہب کی جانب رحجان کے بارے میں سب جانتے ہیں اور ان کی گاہے بگاہے نعت خوانی کی ویڈیو بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے جہاں ایک چیریٹی تقریب میں کپتان سرفراز احمد کی تلاوت قرآن پاک کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔سرفراز احمد کی اس ویڈیوکو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونےوالے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …