کرائم ڈرامہ فلم دی پوائزن روز کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم دی پوائزن روز(The Poison Rose)کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔یہ فلم فرینسیسکو سنکوئیمانی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک سابق فٹ بالر کے گرد گھوم رہی ہے ،جسے ٹیکساس میں واقع اسکے قصبے میں، ایک خاتون کی گمشدگی کی چھان بین کرنے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جوہن ٹریوولٹا،برینڈن فریسر،فیمکے جینسن،پیٹر اسٹورمیئر،رابرٹ پیٹرک اور کیٹ گراہم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیف ایلیوٹ اور رچرڈ سیلویٹور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 24مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …