چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی ۔لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے، کسی کو اس سلسلے میں من مانی نہیں کرنے دیں گے۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ روکنے کے لیے ہر آپشن استعمال کیا جائے، متعلقہ محکمے چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدامات اٹھائیں۔سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں کسی کی پرواہ نہیں، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …