آئی پی ایل میں شامل انٹرنیشنل سٹارز نے اپنا سامان باندھنا شروع کردی

میگا ایونٹ کیلیے منتخب ہونے والے پلیئرز اپنی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پر لوٹنے والے ہیں
نئی دہلی(میڈیا92نیوز آن لائن) آئی پی ایل میں شریک انٹرنیشنل اسٹارز نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے اپنا سامان باندھنا شروع کردیا میگا ایونٹ کیلیے منتخب ہونے والے پلیئرز اپنی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پر لوٹنے والے ہیں۔

سب سے پہلے رخصت ہونے والوں میں جونی بیئر اسٹو شامل ہیں جو سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے اپنے اس سیزن کے آخری میچ میں صفر پر آٹ ہوئے،اس سے قبل 9 اننگز میں وہ 445 رنز بناکر نمایاں رہے۔حیدرآباد کے ایک اور بیٹسمین ڈیوڈ وارنر آئندہ ہفتے آسٹریلوی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انٹرنیشنل اسٹارز کے آخری اسٹیج پر رخصت ہونے سے آئی پی ایل کی چمک دمک ماند پڑسکتی ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …