ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ، آندرے رسل، کرس گیل، ایشلے نرس، کیرلس براتھویٹ، ڈیرن براوو، ایون لوئس، شمرون ہیٹمیئر، فیبیئن ایلن اسکواڈ میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں شیلڈن کوٹرل، کیمر روچ، شینون گیبریل، نیکولس پورن، اوشین تھامس ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیےکپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو مضبوط ٹیم قرار دیا ہے جب کہ بہترین بلے باز کرس گیل کو گیم چینجر اور آل راؤنڈر آندرے رسل کو ٹیم کے مرکزی کھلاڑی قرار دیے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …